مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار میں گزشتہ ایک برس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ سات سو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ہندوستانی حکام کو اس پر گہری تشویش لاحق ہے۔ماہرین کے مطابق ایڈز کے خلاف بیداری مہم ریاست میں زیادہ کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔بہار ایڈز کنٹرول سوسائٹی " بی اے سی" کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ نئےمریضوں کی تعداد میں تین سو فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار یکم نومبر دوہزار سات تک کے ہیں۔سن دوہزار چھ میں بہار ایڈز کنٹرول سوسائٹی اور اس سے جڑی دوسری تنظیموں کے توسط سے شناخت کیے گئے ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی تعداد جہاں 4 ہزار تین سو تھی وہ یکم نومبر دوہزار سات کو 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بی اے سی نے جو اعداد و شمار جمع کیے ہیں اس کے مطابق سن دوہزار چھ اور سات کے درمیان تقریبا سات سو ایسے بچوں کی ولادت ہوئی ہے جنہیں ماں یا باپ سے ایچ آئی وی وائرس ملا ہے۔
ہندوستان کی ریاست بہار میں گزشتہ ایک برس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ سات سو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ہندوستانی حکام کو اس پر گہری تشویش لاحق ہے۔
News ID 596741
آپ کا تبصرہ